اوکاڑہ (نامہ نگار) اوکاڑہ سفاک میاں بیوی نے مبینہ طور پر ہمسائے کی 4سالہ بیٹی کا تیز دھار آلے سے گلا کاٹ ڈالا۔ بچی کو بوری میں ڈال کر گلی میں پھینک دیا، ریسکیو1122نے بچی کو تشویشناک حالت میں لاہور ہسپتال منتقل کر دیا، ڈی پی او اوکاڑہ عمر سعید ملک نے واقعہ کا نوٹس لے لیا، بتایا گیا ہے کہ چک نمبر45GDکے رہائشی عمر دراز کی 4 سالہ بیٹی مریم ہمسائے عاشق شاہ کے گھر درخت کے بیر اٹھانے گئی جہاں عاشق شاہ اور اس کی بیوی حبئی بی بی نے معصوم مریم کو پکڑ لیا اور مبینہ طور پر تیز دھار آلے سے اس کاگلہ کاٹ ڈالا اور اسے ایک بوری میں ڈال کر باہر گلی میں پھینک دیا۔ ریسکیو 1122 نے بچی کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا جہاں سے تشویشناک حالت میں لاہور ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔ پولیس تھانہ صدر اوکاڑہ نے حبئی بی بی کو گرفتارکر لیا جبکہ اس کاخاوند عاشق شاہ فرار ہو چکا ہے۔