اسرائیلی فوج نے کرونا کی آڑمیں مسجد اقصی کے بیشتر دروازے بند کردیئے

مقبوضہ بیت المقدس(صباح نیوز)قابض صہیونی فوج نے کرونا کی آڑ میں مسجد اقصی کے بیشتر دروازے سیل کردئیے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روزاسرائیلی فوج اورپولیس کی بھاری نفری نے مسجد اقصی کا گھیرائو کیا اور مسجد کے بیشتر دروازے بند کردیے۔مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ صہیونی حکام کی طرف سے یہ اقدام کرونا وائرس کے پھیلائو کی روک تھام کی آڑ میں کیا گیا۔ قابض فوج نے صرف حطہ، السلسلہ اور المجلس دروازوں کو کھلا رکھا ۔اسرائیلی حکام نے مراکشی دروازے کو یہودی آباد کاروں اور سیاحوں کے لیے کھول دیا ہے۔فلسطین کے سنہ 1948 کے مقبوضہ علاقے کفر قاسم میں اسرائیلی فوج نے ایک مقامی فلسطینی شہری کا زیر تعمیر مکان یہ کہہ کرمسمار کردیا کہ یہ مکان مقامی اسرائیلی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر تعمیر کیا گیا تھا۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق وسطی فلسطین کے شہر مثلث کے جنوب میں واقع کفر قاسم میں اسرائیلی فوج نے مقامی سول انتظامیہ کے ہمراہ بسام طبلیہ نامی شہری کا تین منزلہ مکان غیرقانونی قرار دے کر مسمار کردیا۔

ای پیپر دی نیشن