ڈسکہ(نامہ نگار/نمائندہ خصوصی )تیز رفتار منی بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوارماں ،بیٹاجاں بحق ہوگئے۔ڈسکہ کا رہائشی29سالہ زاہد اپنی والدہ70سالہ مقبول بی بی کے ساتھ موٹرسائیکل پر جارہا تھا کہ ڈسکہ پسرور روڈ دھیدووالی سٹاپ کے قریب سامنے سے آنے والی تیز رفتار منی بس نے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں زاہد موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کی والدہ مقبول بی بی شدیدزخمی ہوگئی جسے طبی امداد کیلئے سول ہسپتال لے جایاگیالیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی ۔