لوئردیر (نوائے وقت رپورٹ) سکیورٹی فورسز کی لوئر دیر میں کارروائی میں دہشت گرد کمانڈر الطاف ہلاک ہوگیا۔ سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر لوئر دیر کے پہاڑی علاقے میں آپریشن کیا۔ دہشت گرد الطاف نے پولیس پر فائرنگ کی اور جوابی فائرنگ میں مارا گیا۔ الطاف پولیس کو دہشت گردی کے 22 مقدمات میں مطلوب تھا۔ دہشت گرد کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر تھی۔