اسلام آبادہائیکورٹ درخواستگزاربائیومیٹر سے استثنیٰ قرار،فوری نوعیت کے کیس زسماعت کیلئے مقررکرنیکا سرکلرجاری

Mar 18, 2020

اسلام آباد( وقائع نگار)اسلام آبادہائی کورٹ نے کروناوائرس خدشہ اور اس سے بچاؤکیلئے احتیاطی تدابیر کے پیش نظردرخواست گزاروں کو بائیومیٹرک سے استثنی قرار دیتے ہوئے صرف فوری نوعیت کے کیسز سماعت کیلئے مقرر کرنے کا سرکلر جاری کردیا ہے ۔چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ کی ہدایت پر رجسٹرار آفس کی طرف سے جاری سرکلرکے مطابق عدالتوں میں ضمانت قبل از و بعد ازگرفتاری کی درخواستوں کے علاوہ حکم امتناع سمیت فوری نوعیت کیاقدامات والے کیسز کی سماعت کی جائے گی جبکہ سائلین کیلئے بائیومیٹرک کہ شرط بھی عارضی طورپر ختم کی جارہی ہے یہ اقدامات 5اپریل تک اگلیاحکامات تک جاری رہیں گے۔

مزیدخبریں