ڈاکٹرز پیرا میڈیکس اور نرسز سمیت دیگر عملے کیلئے پائینر یونٹی کی ٹیم نے فیس ماسک تقسیم کیے

ملتان (سپیشل رپورٹر)ڈاکٹرز پیرا میڈیکس اور نرسز سمیت دیگر عملے کیلئے ڈاکٹر خود باہر نکل آئے، پائینئر یونٹی کی ٹیم نے لیبر روم ، پیڈذ ایمرجنسی ، نشتر ایمرجنسی اور مختلف وارڈذ میں موجود ڈاکٹرز ، نرسز ، پیرامیڈیکل سٹاف ، مریضوں اور انکے لواحقین میں فیس ماسک تقسیم کئے اور کورونا وائرس سے متعلق آگاہی دی ، جس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر شاہد راؤ نے کہا کہ مشکل اور مصیبت کی اس گھڑی میں تمام ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر خدمت خلق میں مصروف ہیں۔ نشتر ہسپتال کے مختلف وارڈز میں آج بھی ماسک تقسیم کئے جائیں گے اور آگاہی دی جائیگی۔ ڈبلیو ایچ او کی ہدایات کے مطابق کرونا وائرس سے بچاو کیلئے N 95 ماسک سمیت کرونا سے بچاو کی کٹس و دیگر سامان و آلات مہیا کرے۔

ای پیپر دی نیشن