ملتان(نمائندہ خصوصی) شعبہ کمرشل ٹریفک کے حال ہی میں ڈی ٹی ایم ڈرائی پورٹ لاہورکے عہدے پرتبادلہ کیے جانے والے نصیرخان نیازی کاتبادلہ منسوخ کرتے ہوئے انہیں بطورڈی ٹی اوملتان کام جاری رکھنے کی ہدائت کی ہے۔اسی طرح بطورڈی ٹی اوملتان تبادلہ ہونے والے شعبہ کمرشل ٹریفک کے آفیسرڈی ٹی ایم ڈرائی پورٹ لاہورہیڈکوارٹرکاتبادلہ منسوخ کرکے ڈویژنل کمرشل آفیسرکراچی تعینات کردیاگیاہے۔ٹریفک کمرشل کے ایس ٹی ایم فریٹ ریلوے ہیڈکوارٹرلاہورسیدامتیازحسین فاروق جن کوڈویژنل پرسانل آفیسرلاہورتعینات کیاگیاتھاکاتبادلہ منسوخ کرکے ڈویژنل کمرشل آفیسرسکھرتعینات کیاگیاہے۔اسی طرح شعبہ مکینکل کے ڈویڑنل مکینکل انجینئرلاہورفخراقبال جنھیںڈی ایم ای سکھرتبادلہ کیاگیاتھاکاتبادلہ منسوخ کرکے انہیں پی ای ایم کیرج فیکٹری اسلام آباداسی طرح شعبہ مکینکل کے مکینکل انجینئرایس ایم اوفیول ریلوے ہیڈکوارٹرلاہورجنیداحمدکوڈی ایم ای سکھرتعینات کیاگیاہے ۔
ڈویژنل ٹرانسپورٹیشن آفیسر ریلوے ملتان نصیر نیازی کے ٹرانسفرآڈرملتوی ٗ متعدد افسران کے تبادلے
Mar 18, 2020