لاہور(لیڈی رپورٹر ) ممبر قومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان ثوبیہ کمال خان نے کہاہے کہ سابق حکمرانوں نے ملک و قوم کو مقروض بنا یادیا۔تاریخ اور وقت ان کو کبھی معاف نہیں کرے گا،وزیراعظم عمران خان پر قوم نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ قوم کی امیدوں پر پورا اتریں گے، تحریک انصاف حکومت کی اولین ترجیح صحت و تعلیم اور روز گارہے جس کے لیے شب وروز محنت جاری ہے ۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہی ملک میں معاشی انقلاب آئے گا، تمام وسائل کوبروئے کارلاکرملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر یں گے۔
سابق حکمرانوں نے ملک و قوم کو مقروض بنا یادیا: ثوبیہ کمال خان
Mar 18, 2020