ٹیکسلاکے رہائشی نوجوان کو قریبی رشتہ داروںنے موت کے گھاٹ اتاردیا

Mar 18, 2020

ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)ٹیکسلاکے رہائشی عمران کے سترہ سالہ نوجوان عبیدالحسن کومحلہ عنایت شاہی میںرہائش پذیراپنے ہی قریبی رشتہ داروںنے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا،اوراپناجرم چھپانے کیلیئے یہ ڈرامہ بنانے کی کوشش کی کہ متوفی عبیدالحسن نے خودکوگولی مارکرخودکشی کرلی ہے،مقتول عبیدالحسن واہ کینٹ ٹیکسلاکی معروف سماجی شخصیت ڈاکٹرریاض الحسن کابھتیجاہے،جس کی نمازجنازہ آج بروزبدھ دن گیارہ بجے کربلاپیرفتح حیدرصفدرمیںاداکی جائیگی،واقعہ کی اطلاع پاکرپولیس چوکی کے انچارج موقع پرپہنچ گئے،اورنعش کوقبضے میںلے کرسول ہسپتال ٹیکسلاکے پوسٹ مارٹم کرانے کے بعدنعش ورثاء کے حوالے کردی،عینی شاہدین کاکہناہے کہ مقتول عبیدالحسن کی کمرمیںفائرنگ کے باعث موت واقع ہوئی ہے،مدعی کے مطابق عبیدالحسن کومنصوبہ بندی کے تحت قتل کرنے کاالزام انکے قریبی رشتہ داروںپرہی عائدکیاگیاہے،پولیس نے مدعی کی درخواست پرباضابطہ رپورٹ درج کرلی ہے۔

مزیدخبریں