وی چوک وہاڑی میں مینارپاکستان کا ماڈل نصب‘ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ

وہاڑی(نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر حکومت پنجاب کی کلین اینڈ گرین مہم کے تحت وہاڑی کو پنجاب مثالی ضلع بنا نے کیلئے کوشاں ہیں کلین اینڈ گرین مہم سے وہاڑی شہر کی صفائی ستھرائی اور خوبصورتی میں واضح بہتری آئی ہے شہر کے مختلف چوکوں میں منوومنٹس لگائی گئی ہیں منوومنٹس لگانے کا مقصد علاقائی کلچر کو اجا گر اور شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کرنا ہے۔وی چوک میں مینار پاکستان کا ماڈل نصب کر دیا گیا ہے مینار پاکستان کا ماڈل وہاڑی شہر کی عوام میں قرار داد پاکستان کی یاد تازہ رکھے گا ۔ کلین اینڈ گرین مہم کی کامیابی ہی صاف ستھرے اور آلودگی سے پاک شہر کی ضامن ہے وہاڑی شہر پہلے سے زیادہ بہترین نظارہ پیش کر رہا ہے وہاڑی کی خوبصورتی میں اضافہ دیکھ کر شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...