جسٹس مامون آج سبکدوش‘ جسٹس قاسم خان کل چیف جسٹس کا حلف لیں گے

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مامون رشید شیخ آج بدھ کے روز اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے۔ سینئر ترین جج جسٹس محمد قاسم خان کل جمعرات کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ جسٹس مامون رشید شیخ کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں لاہو ر ہائیکورٹ کے معزز جج صاحبان شریک ہوں گے۔ نامزد چیف جسٹس محمد قاسم خان سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور حلف لیں گے۔ جسٹس محمد قاسم خان 5جولائی 2021ء تک اس عہدے پر فرائض سر انجام دیں گے۔ جسٹس مامون رشید شیخ کی ریٹائرمنٹ کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی خالی آسامیوں کی تعداد 19 ہو جائے گی۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مامون رشید شیخ کے ساتھ لاہور ہائی کورٹ کے افسران نے گزشتہ روز الوداعی ملاقات کی۔ اس موقع پر نامزد چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان بھی موجود تھے۔ جسٹس مامون رشید شیخ نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کے افسروں و ملازمین نے ہمیشہ ان کا بھرپور ساتھ دیا۔ نامزد چیف جسٹس محمد قاسم خان نے افسران سے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ لاہور ہائی کورٹ اسٹیبلشمنٹ اسی محنت لگن اور ایمانداری کے ساتھ اپنا کام جاری رکھے گی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...