سٹاک ماکیٹ میں مندا برقرار، ایل کھرب 80ارب روپے سے زائد سرمایہ ڈوب گیا

کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکس چینج میںمنگل کو بھی شدید مندا چھایا رہاجس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس33ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے مزید1067.98پوائنٹس کی کمی سے32616.93 پوائنٹس سطح پر آگیاجب کہ حصص کی فروخت کے دباؤ کے باعث70فی صد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے سرمایہ کاروں کو ایک کھرب80ارب51کروڑ8لاکھ روپے کا نقصان ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 33ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے32420پوائنٹس کی سطح پر آگیا بعد میں معمولی ریکوری آئی لیکن مجموعی طور پر مندے کے اثرات غالب رہے اور مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 3.17فیصد یعنی 1067.98پوائنٹس کی کمی سے32616.93پوائنٹس پر بند ہوا ۔گزشتہ روز355کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 251کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی اور صرف 86کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور 18کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ای پیپر دی نیشن