کورونا وائر س ، پنجاب ایپکس کمیٹی کاہنگامی اجلاس آج ہوگا

لاہور : کورونا وائر س کی صورتحال کا جائزہ لینے کےلئےپنجاب ایپکس کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج صبح ساڑھے 11 بجے ایوان وزیراعلی ٰ میں ہوگا ۔اجلاس میں کورنا وائرس کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا ۔ جبکہ  صوبے میں امن وامان کی صورتحال سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے گی ۔ ایپکس اجلاس میں  کورونا وائرس سے متعلق اہم فیصلے کئے جائیں گے ۔
 وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارآج ڈیرہ غازی خان اور ملتان کا دورہ بھی  کریں گے ۔وزیراعلی عثمان بزدار ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے کئے جانے انتظامات کا جائزہ لیں  گے۔ وزیراعلی عثمان بزدار ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں قائم قرنطینہ سنٹر کا دورہ کریں  گے ۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 237 سے تجاوز کر چکی ہے۔ملک میں 54 نئے کیسز سامنے آگئے ۔ سندھ میں مزید 22 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ تفتان سے سکھر آئے 15 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے ۔ کراچی میں بھی 2 کورونا کے مریض سامنے آئے ہیں،جس کے بعد صوبے بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے شکار افراد کی تعداد 172 ہو گئی ہے ۔پنجاب میں 26 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ بلوچستان میں بھی کوروناوائرس کے مزید 6 کیسز سامنے آئے ہیں ۔جس کے بعد صوبے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 16 تک جا پہنچی ہے ۔
واضح رہے کہ کوروناوائرس دنیا کے 165 سے زائد  ممالک تک پھیل چکا ہے ،اور اس مہلک وائرس سے 7 ہزار 984  افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔جبکہ دنیا بھر میں کوروناوائرس سے 1 لاکھ 98 ہزار سے زائدافراد متاثر ہو چکے ہیں۔  

ای پیپر دی نیشن