سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب آئندہ چند ماہ کے دوران یومیہ 10 لاکھ بیرل سے زائد تیل برآمد کرنے لگے گا۔العربیہ ٹی وی کے مطابق سعودی وزیر توانائی نے کہا کہ خام تیل کی برآمدات میں اضافہ اس لیے ممکن ہوسکا کیونکہ سعودی عرب اندرون ملک 250 ہزار بیرل تیل سے اپنی ضروریات پوری کرنے کے بجائے گیس سے یہ ضرورت پوری کرنے لگا ہے، یہ گیس الفاضلی فیکٹری سے حاصل کی جارہی ہے۔ادھر امریکہ کے تیرہ سینیٹرز نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے نام ایک خط میں عالمی تیل منڈی میں موجود تناﺅختم کرانے کے لیے خصوصی توجہ دینے کی درخواست کی ہے۔
سعودی عرب یومیہ 10 لاکھ بیرل تیل برآمد کرے گا: شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان
Mar 18, 2020 | 11:56