ملک سے برتنوں کی برآمدات میں 14.09 فیصد اضافہ ہواہے، سٹیٹ بینک

Mar 18, 2020

اسلام آباد(اے پی پی) ملک سے برتنوں کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 14.09 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق جولائی سے لے کر جنوری 2020ء تک کی مدت میں برتنوں کی برآمدات سے ملک کو 45.16 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاسل ہوا۔ یہ شرح گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 14.09 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں برتنوں کی برآمدات سے ملک سے 39.58 ملین ڈالر کا زرمبالدہ حاصل ہوا تھا۔ جنوری کے مہینہ میں برتنوں کی برآمدات سے ملک کو 6.7 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہوا۔ گزشتہ سال جنوری میں برتنوںکی برآمدات سے ملک کو 5.74 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔

مزیدخبریں