جاپان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 868 ہوگئی،36ہلاکتیں

جاپان کی وزرات صحت اور مقامی حکومتوں نے کہا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق ساڑھے 10 بجے صبح تک کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 868 ہو گئی ہے۔وزارت صحت کے مطابق جاپان میں وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 36 ہے جس میں ڈائمنڈ پرنسز کے مریضوں کی تعداد بھی شامل ہے جس کو ٹوکیو کے قریب یوکوہامہ میں الگ تھلگ رکھا گیا ہے۔جاپان میں کرونا وائرس کے ان 868 مصدقہ کیسز میں سے زیادہ تر کا تعلق جاپان کے انتہائی شمالی پریفکچر ہوکائیڈو سے ہے جہاں پر 152 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے اور اس سے قبل صورتحال کے پیش نظر یہاں پر ہنگامی حالات کا نفاذ کیا گیا ۔وزارت صحت اور مقامی حکام کے تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق اسی دوران ایچی پریفکچر میں 125 مصدقہ کیسز،اوساکا میں 112، ٹوکیو میں 102، ہائگو میں 86 اور کاناگاوا پریفکچر میں کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 59 ہے۔وزارت صحت نے کہا کہ اس وقت کل60 مریضوں کی حالت شدید خراب ہے اور انہیں سانس لینے میں مدد کی فراہمی کے لئے وینٹی لٹر پر رکھا گیا ہے یا پھر انہیں علاج کے لئے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں داخل کیا گیا ہے۔وزارت نے مزید کہا ہے کہ مجموعی طور پر 679 افراد کو صحت بہتر ہونے کے بعد ہسپتالوں سے فارغ کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن