پاکستان سیمت ایشیائی ممالک کی معاشی شرح نمو کم رہنے کا امکان

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سیمت ایشیائی ممالک کی معاشی شرح نمو کم رہے گی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معاشی شرح نمو 2اعشاریہ5 فیصد ہوگی جو اس سے قبل 2 اعشاریہ 9 فیصد رہنے کا امکان تھا جب کہ مجموعی طور ایشیا کی معاشی شرح نمو 2 اعشاریہ 8 فیصد رہے گی۔

موڈیز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اشیا کی طلب کم ہونے سے معاشی ترقی کی شرح  متاثر ہوئی جب کہ کراس باڈرٹریڈ اورسپلائی چین میں تعطل ہے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں کم ہوگئیں ہیں ۔جس کے تیل برآمد کرنے والے ممالک کے لئے مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ موڈیز نے جاپان کی معاشی شرح نمو صفر رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

خیال رہے کہ دسمبر میں موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کرتے ہوئے آؤٹ لک کو منفی سے مستحکم کر دیا تھا۔ موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ بی 3 پر برقرار رکھی جب کہ پہلے آؤٹ لک منفی تھا۔

دسمبر2019 میں جاری رپورٹ کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بتدریج اضافہ ہو رہا تھا اور کریڈٹ پالیسی میں بھی استحکام تھا۔

ای پیپر دی نیشن