کرونا وائرس: عوامی اجتماعات پر پابندی، عمانی حکومت کا بڑا اعلان

Mar 18, 2020 | 13:50

ویب ڈیسک

 عمانی حکومت نے کرونا وائرس سے بچاؤ کےلیے عوامی پارکس کو بند کرکے شہریوں کو پارکوں میں نہ جانے کی ہدایات کردی۔عمانی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عوامی پارکوں پر پابندی خلیجی ریاست سلطنت عمان کے صوبے دھوفر میں عائد کی گئی ہے، دھوفر میونسپلٹی نے جاری بیان میں کہا ہےکہ یہ فیصلہ انسداد کرونا وائرس کی سپریم کمیٹی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے کیا گیا ہے۔میونسپلٹی حکام نے اپنے بیان میں کہا کہ چین سے پھیلنے والا کرونا وائرس عالمی وبا بن چکا جو دنیا بھر میں ہزاروں افراد کی ہلاکت کا باعث بن رہا ہے جس کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے بڑے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔وزیر داخلہ کی سربراہی میں انسداد کرونا وائرس کےلیے کام کرنے والی سپریم کمیٹی نے کوویڈ 19 وائرس کی روک تھام کےلیے پارکوں کو بند کرکے عوام سے اپیل کی ہے اپنے گھروں میں رہیں اور پارکوں میں نہ جائیں۔میونسپلٹی حکام نے  جاری اعلامیے میں مزید ونٹر مارکیٹ کے حوالے سے  ہونے والی سرگرمیوں کے معطل ہونے کا اعلان بھی کیا۔واضح رہے کہ عمانی حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کے انسداد اور مزید پھیلنے سے روکنے کےلیے قابل تعریف اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، اس سے قبل عمانی حکومت نے عارضی طور پر غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی کررکھی ہے۔

 
 

مزیدخبریں