کورونا وائرس ڈبوں اور دیگر اشیاءپرکئی گھنٹے تک موجود رہتا ہے، جدید تحقیق

Mar 18, 2020 | 15:01

ویب ڈیسک

 امریکہ کے معروف طبعی جریدے ،  میں شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق کورونا وائرس کئی گھنٹوں سے ڈبوں اور دیگر اشیاءکی سطح پر موجود رہتا ہے۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی قومی صحت کے ادارے نے ایک تحقیق کے بعد کورونا وائرس کے استحکام کے بارے میں اہم معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ کورونا وائرس ہوا میں 3گھنٹے ، تانبے پر4 گھنٹے ، کارڈ بورڈ پر 24 گھنٹے ، پلاسٹک اور سٹیل پر 2 سے 3 دن تک مستحکم رہ سکتا ہے۔این آئی ایچ کے سائنس دانوں کے علاوہ بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مراکز ، کیلیفورنیا یونیورسٹی ، لاس اینجلس ، اور پرنسٹن یونیورسٹی کے مشترکہ طور پر کی گئی تحقیق کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاو  کو روکنے کے لیے انفلوئنزا اور دیگر سانس کے وائرسوں کی طرح احتیاطی تدابیر استعمال کریں ، بشمول بیمار لوگوں سے قریبی رابطے سے گریز کرٰیں۔ آنکھوں ، ناک اور منہ کو چھونے سے گریز کریں ۔ جب لوگ بیمار ہوں تو گھر میں رہیں، کھانستے ہوئے منہ کے آگے ٹشو رکھیں اور بار بار چھونے والی اشیاءاور سطحوں کی صفائی اور جراثیم کشی کریں ۔

مزیدخبریں