دبئی (انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے رمضان کیلئے کرونا ایس او پیز کا اعلان کر دیا۔ فیملی اجتماعات اور ایک دوسرے کے ساتھ کھانے کے تبادلے پر پابندی ہوگی۔ ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے عوامی صحت اور معاشرے کے تحفظ کیلئے رمضان کے دوران افطار پارٹیوں، تفریحات کھانے کی تقسیم پر پابندی ہوگی۔ جبکہ صرف ایک گھر میں رہنے والے افراد ہی ایک دوسرے سے کھانے کا تبادلہ کر سکتے ہیں۔ مزدوروں میں بانٹا جا سکے گا‘ ریسٹورنٹس پیکٹ تقسیم کرینگے۔ عشاء اور تراویح کیلئے 30 منٹ وقت دیا جائیگا۔ پھر مساجد بند کر دی جائینگی۔
امارات: تراویح کیلئے 30 منٹ‘ افطار پارٹیوں پر پابندی‘ نئے ایس او پیز کا اعلان
Mar 18, 2021