لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک دعوت حق کے امیرپیر مولانا محمد اصغر نورانی نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم مودی نے ہمیشہ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف پروپیگنڈا کیا ہے،کشمیریوں نے مودی کے بیان کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے کو رد کر کے کشمیر کو پاکستان کی شاہ رگ ثابت کر دیا ہے۔ ایسے ملک کو سلامتی کونسل کا ممبر کیسے بنایا جاسکتا ہے جس نے کشمیریوں پر ظلم و ستم کی انتہا کر دی۔ بھارت کے اندر مسلمانوں اوردیگر اقلیات کے حقوق کو بری طرح سے پامال کیا جا رہا ہے۔
مودی نے ہمیشہ اسلام اورمسلمانوں کیخلاف پروپیگنڈا کیا:مولانا اصغرنورانی
Mar 18, 2021