وزیر اعظم مہنگائی میں جکڑی عوام کو بار بارلولی پاپ دے رہے ہیں ۔اسلم فاروقی

Mar 18, 2021

کراچی(نیوز رپورٹر)  محب قومی سماجی کونسل(ایم کیو ایس سی) پاکستان کے بانی و چیئر مین محمد اسلم خان فاروقی نے حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث ملک بھر میں مہنگائی اور بے روزگاری کے آئے ہوئے طوفان کو انسانی و بنیادی حقوق کی تباہی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو چاہئے کہ عوام کو بے وقوف بنانے کے بجائے مہنگائی و بے روزگاری کے سدباب کے لئے فی الفور ٹھوس و مؤثر عملی اقدامات کریں مہنگائی میں جکڑی عوام کو بار بارلولی پاپ نہ دیں وہ سرجانی ٹاؤن کے مختلف سیکٹروں میں سول سوسائٹی کے معزز افراد سے بات چیت کررہے تھے اسلم خان فاروقی نے کہا کہ عوام کو چاہئے کہ مہنگائی اور بے روزگاری کے طوفان سے نکلنے کے لئے اب حکمرانوں کو مزید وقت ہر گز نہ دیں ۔

مزیدخبریں