نواب آف جونا گڑھ کی پرتگالی سفیرسے ملا قات،ریاست سے متعلق تبادلہ خیال

 اسلام آباد(نا مہ نگار)نواب آف جونا گڑھ نواب محمد جہانگیر خانجی اور صاحبزادہ سلطان احمد علی (دیوان آف جوناگڑھ)نے پاکستان میں پرتگال کے سفیر عزت مآب پالو نیویس پوکنو سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ریاست جوناگڑھ سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ریاست جوناگڑھ کا تاریخی پس منظر اور برصغیر پاک و ہند کی تقسیم کے بعد بھارت کے غیر قانونی قبضہ کے متعلق آگاہ کیا۔ بھارتی قابض افواج کے ریاست جوناگڑھ میں ڈھائے گئے مظالم بھی گفتگو کا حصہ رہے۔ مزید برآں جوناگڑھ کیس کی عالمی حیثیت اور موجودہ تناظر پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر پرتگال کے سفیر کو جوناگڑھ پہ خصوصی پالیسی بریف اور دیگر رپورٹس بھی پیش کی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن