وفاقی محتسب کی ائر پورٹس پر سہو لت ڈیسکوں کی کا رکر دگی کو بہتر بنا نے کی ہدا یت

 اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) وفاقی محتسب سید طا ہر شہباز نے پا کستان کے تمام ائر پورٹس پر بیرون ملک پا کستا نیوں کے لئے قا ئم سہو لیت ڈیسکوں کی کا رکر دگی کو بہتر بنا نے کے لئے متعلقہ اداروں کو ہدا یت کی ہے کہ ون ونڈو ڈیسکوںپر تمام اداروں کے ذمہ داران کی مو جودگی کو یقینی بنا یا جا ئے تاکہ بیرون ملک سے آنے والے پا کستا نیوں کو ایک ہی چھت کے نیچے تمام سہو لیا ت میسر ہوں اور ان کے مسا ئل کو مو قع پر ہی حل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پا کستا نی وطن عز یز کا قیمتی سر ما یہ ہیں اور انہیں آسا نیا ں فراہم کر نا ہما ری قو می ذمہ داری بنتی ہے۔وفا قی محتسب کو بتا یا گیا کہ کچھ ائر پو رٹس پر پرو ٹیکٹر کی سہو لیا ت فراہم کر دی گئی ہیں۔ وفاقی محتسب نے تمام ائر پو رٹس پر یہ سہو لیا ت فراہم کر نے کی بھی ہدا یت کی۔وہ گز شتہ روز بیرون ملک پاکستانیوں کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلا س میں وفاقی محتسب کے سینئر ایڈ وائزر اعجاز احمد قر یشی اور بیرون ملک پاکستانیوں کے شکا یات کمشنر ڈاکٹر انعام الحق جا وید کے علا وہ بیرون ملک پا کستانیوں کی وزارت، اوورسیز ایمپلائمنٹ کا رپو ریشن (اوای سی) اور بیو رو آف امیگر یشن و اوورسیز ایمپلا ئمنٹ کے افسران نے شر کت کی۔ اجلا س میں اعجاز احمد قر یشی اور ڈاکٹر انعام الحق جا وید نے سا لا نہ اور ما ہا نہ رپور ٹوں کی روشنی میں بر یفنگ دی۔ اجلا س میں مذ کو رہ اداروں کی کا رکر دگی کا بھی جا ئزہ لیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن