اسلام آباد (وقائع نگار)کورونا کی تیسری لہر ضلعی انتظامیہ مزید متحرک، ایس او پیز پر عملدرامد کروانے کیلئے تمام اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں نکل آئے روزانہ کی بنیاد پر بازاروں کا دورہ کرتے ہوئے درجنوں دوکانیں سیل کردی گئی جبکہ ہزاروں روپے جرمانے عائد کردئے گئے۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نے سیکٹر ایف ایٹ مرکز کا اچانک دورہ کرتے ہوئے دس سے زائد دوکانداروں اور ریسٹورنٹس کو ایس او پیز کی خلاف ورزی، پولی تھین بیگز کے استعمال پر جرمانے عائد کئے جبکہ کورونا کے باعث سیل سیکٹر آئی ایٹ فور کا دورہ کرتے ہوئے تمام انتظامات کا جائزہ لیا دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر رورل زون زوخرخ فدا ملک نے اسلام آباد ہائی وے پر قائم شادی ہالز کا اچانک دورہ کیا اور ایس او پیز کو چیک کیا جبکہ رورل زون کا مختلف مارکیٹس کا دورہ کرتے ہوئے درجن سے زائد دوکانداروں پر جرمانے عائد کئے اور بیشتر دوکانداروں کو وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا۔