لاہور (نامہ نگار) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے لاری اڈہ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے2 دہشتگرد گرفتارکر لئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی ٹیم نے لاری اڈہ کے علاقے میں چھاپہ مار کر کالعدم تنظیم کے2 دہشتگردوں کوگرفتارکر لیا ہے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، پسٹل، سی ڈیز اور موبائل فون برآمد کر کے ان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے اور ان سے تفتیش جاری ہے۔ گرفتاردہشتگردوں کے نام ولایت خان اورعبدالملک عرف عزت اللہ بتائے جاتے ہیں۔ دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے بتایا جاتا ہے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں سے اقلیتی رہنماؤں کی لسٹ بھی برآمدہوئی ہے۔ دہشت گرد مذہبی سکالر اور اقلیتی رہنماوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔