ملتان (سپیشل رپورٹر)سابق گورنرو صدر پی ایل ایف پاکستان سردار لطیف کھوسہ،کوآرڈینیٹر نشید عارف گوندل اور مہر اقبال سرگانہ نے بشپ آف پاکستان بشپ آشام عامر کی طرف سے دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی اور اس کی قیادت غیر جمہوری ہتھکنڈوں کے خلاف ہمیشہ سیسہ پلائی دیوار بن کر رہی ہے اس کے لئے چاہے کتنی بھی قربانیاں دینا پڑیں لیکن ہم اپنے منشور اور عوامی ایجنڈے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے سیاسی اتحادوں میں یقینا ہر پارٹی کے تحفظات ہوتے ہیں پیپلز پارٹی جمہوری جماعت ہے اس کے فیصلے سی ای سی میں کئے جاتے ہیں اور استعفوں کے فیصلے بھی سی ای سی اجلاس میں ہونگے۔ تقریب میں چوہدری کلیم دت، جاوید جوزف، سہیل بھٹہ،پاسٹرل پیٹر،عمران عامر ،علی شیر، اور خالد ظفر وینس ایڈووکیٹ نے بھی شرکت کی۔