عمران خان کی شفاف طرزسیاست نے پیشہ ور سیاستدانوں کا قلع قمع کر دیا: ندیم قریشی

ملتان (نمائندہ نوائے وقت) پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت پنجاب محمد ندیم قریشی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی سیاست اپنے انجام کو پہنچ گئی ہے اور وزیراعظم عمران خان کی شفاف طرز سیاست نے پیشہ ور سیاستدانوں کا قلع قمع کر دیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان بدل رہا ہے اور برآمدات اور ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ محمدندیم قریشی نے کہا حکومت نیک نیتی کے ساتھ عوام کو ریلیف دینے کے لئے آگے بڑھ رہی ہے۔صوبائی اور وفاقی حکومت نے ماہ رمضان کے موقع پر اربوں ر وپے کے پیکج کا اعلان کیا ہے۔رمضان بازاروں میں 10 کلوگرام وزن کے آٹا کا تھیلا 120 روپے سستا ملے گا اور چینی60 روپے فی کلو دستیاب ہو گی۔یہ بات انہوں نے دفتر ڈائریکٹر تعلقات عامہ میںگفتگو کرتے ہوئی کہی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے عہدیدار شیخ ندیم،عزیز لابر اور محکمہ تعلقات عامہ کے افسران سید ماجد علی نقوی،محمداصغرخان اور محمد وسیم یوسف بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن