نیزہ بازی ‘پاکستانی گھڑ سوار نے  بھارت میں گولڈ میڈل جیت لیا 

 لاہور(سپورٹس ڈیسک )نیزہ بازی ورلڈ کپ کوالیفائنگ میں پاکستان نے بھارتی سرزمین پر بڑا کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے گولڈ میڈل جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی نیزہ باز امتیاز حسین نے نمبر ون ورلڈ کپ کوالیفائنگ میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ بھارت کے شہر گریٹر نوئیڈا میں جاری ایونٹ میں 5 رکنی پاکستان ٹیم نے شاندار کارکردگی پیش کی۔امتیاز حسین نے ایونٹ میں سب کو پیچھے چھوڑا۔ انفرادی لانس مقابلے میں محمد امتیاز نے 42 پوائنٹس کیساتھ طلائی تمغہ جیتا۔امتیاز حسین کا کہنا تھا کہ ’میں بقیہ چیمپئن شپ میں تمام ٹیموں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ دوسری طرف نیپال کے کپل نے 38 پوائنٹس کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا اور بھارت سے تعلق رکھنے والی جینا نے 34.5 پوائنٹس کیساتھ کانسی کا تمغہ جیتا۔بھارتی ٹیم نے پہلے روز ٹیم لانس مقابلے میں 126.5 پوائنٹس کیساتھ طلائی تمغہ جیتا۔ پاکستان نے 124 پوائنٹس کیساتھ چاندی کا تمغہ جیتا اور نیپال نے 121 پوائنٹس کیساتھ کانسی کا تمغہ جیتا۔ تین دن تک جاری رہنے والے مقابلوں میں بھارت ، پاکستان اور نیپال کے علاوہ بیلاروس اور امریکہ کے سوار بھی حصہ لے رہے ہیں۔ ان میں سے صرف دو ٹیمیں ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کریں گی جو 2023ء میں جنوبی افریقہ میں ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...