اسلام آباد (اے پی پی)وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے تحت نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے لئے مجموعی طور پر اب تک 98ارب 8کروڑ روپے کے فنڈزجاری کردیئے ہیں۔پلاننگ کمیشن کے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران ایک کھرب 18ارب سے زائدکے فنڈز مختص کر رکھے ہیں۔