"کرونا ایک وباء ہے، احتیاط جس کی شفاء ہے" وزارت مذہبی امور نے نیا سلوگن جاری کردی

کراچی (وقائع نگار)وزارتِ مذہبی امور نے کورونا وبا ء کے سلوگن کے حوالے سے نیانوٹیفکیشن جاری کردیا: حکام مذہبی امورکے شعبہ تحقیق و مراجع کے مطابق نوٹیفکیشن میں وضاحت کی گئی ہے کہ سلوگن ‘‘کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے’’ کے استعمال کی ممانعت ہو گی،آئندہ سے آگہی کیلئے ‘‘کورونا ایک وباء ہے، احتیاط جس کی شفاء ہے’’ استعمال کیا جائے، متن میں کہاگیاہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارش اور وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیاہے ۔

ای پیپر دی نیشن