ی (نامہ نگار خصوصی) مری جیسے پر پیچ اور پہا ڑ ی علاقے میں حادثات پر قابو پانے کیلئے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے اور کسی بھی نا خوشگوار واقع سے بچنے کے لئے بغیر نمبر پلیٹ ، نیلی بتی اور کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈ ی رائے مظہر اقبال نے اپنے خصوصی احکامات جاری کرتے ہوے کیا جس پر ڈی ایس پی ٹریفک مری راجہ سعید اخترنے عمل کرتے ہوئے مری میںٹریفک وارڈنز افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ اس آپریشن کو مد نظر رکھتے ہوئے سرکل میں کسی بھی جگہ کوئی بغیر نمبر پلیٹ گاڑی ہو یا نیلی بتی یا کالے شیشے والی گاڑی ہو اس کے خلاف سختی سے کاروائی عمل میں لائی جائے تا کہ عوام الناس کی زندگیوں کو محفوظ اور سفر کو آسان بنایا جا سکے ۔ اس سلسلے میں کاوائی کرتے ہوے کالے شیشے والی اور بغیر نمبر پلیٹ و غیر نمونہ نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف کاروئی کے دوران 58گاڑیوں کے چالان کر کہ کالے پیپر موقع پر اتارے گئے ہیں، ٹریفک آفیسر مری نے کہا کہ بغیر لائسنس کے گاڑی چلانا قانوناً جرم ہے ۔
مرمری، حادثات پر قابو پانے کیلئے قوانین پر سختی سے عمل کروایا جائے
Mar 18, 2021