گوجرخان(نامہ نگار) کھوکھا بازار کے معاملات کو احسن طریقے سے حل کیا جائے گا این ایچ اے کی طرف سے دس دن کا الٹی میٹم دینے کی خبر میں کوئی حقیقت نہیں ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجراں گوجرخان کے صدر حاجی راجہ محمد جواد سرپرست اعلیٰ حاجی خواجہ محمد اعجاز اور کھوکھا یونین کے صدر مرزا تیمور وارثی نے گزشتہ روز ڈپٹی ڈائریکٹر این ایچ اے انجینئر چوہدری صباحت کے ساتھ میٹنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ این ایچ اے نے آپریشن کے لیے کوئی الٹی میٹم نہیں دیا ڈپٹی ڈائریکٹر چوہدری صباحت نے وفد کو یقین دلایا کہ مذاکرات کے بعد معاملات بہتر انداز میں حل ہو جائیں گے این ایچ اے اس ضمن میں مثبت کردار ادا کرے گامرکزی انجمن تاجران کے صدر حاجی راجہ محمد جواد،سرپرست اعلی حاجی خواجہ اعجاز اور کھوکھا یونین کے صدر مرزا تیمور وارثی نے کہا کہ یہ تین سو کھو کھوں کا معاملہ نہیں ہزاروں خاندانوں کے روزگار کا مسئلہ ہے انجمن تاجران کی قیادت اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی ٹھیکیداری نظام کی بجائے بلدیہ کے ساتھ جانے میں بہتری ہے کرایہ کی مدمیں حاصل ہونے والا ریونیو شہر گوجرخان کی تعمیر و ترقی پر خرچ ہوگا ۔
این ایچ اے نے کھوکھا بازار آپریشن کیلئے الٹی میٹم نہیں دیا : راجہ جواد
Mar 18, 2021