مریم نواز پر ن لیگ پنجاب کی تمام قیادت کوفخرہے،بیرسٹرعقیل ملک 

ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ ن یوتھ و نگ ٹیکسلاواہ کینٹ ضلع راولپنڈی کی سرگرم جد و جہدپرمحترمہ مریم نوازسمیت مسلم لیگ ن پنجاب کی تمام قیادت کوفخرہے،نوجوان مستقبل کاقیمتی سرمایہ ہیں،غیرجمہوری ہتھکنڈوںکیخلاف مسلم لیگ ن کی تاریخی جدوجہدکامیابی سے ہمکنارہوگی،نوجوان اپنی صفوںمیںاتحادرکھیں،اور21مارچ کولاہور ،را ئیو نڈروڈپریوتھ ونگ پنجاب کے منعقدکیئے جانے وا لے تاریخی کنونشن میںپرجوش عزم اورولولے کے سا تھ بھرپوراندازمیںشرکت کریں،متذکرہ کنونشن سے پنجاب کے قائدین کے علاوہ مرکزی نائب صد رمحترمہ مریم نوازکاتاریخی خطاب ہوگا،ان خیالات کااظہاریوتھ ونگ ضلع راولپنڈی کے صدربیرسٹرعقیل ملک نے ٹیکسلامرکزی سیکرٹریٹ میںواہ کینٹ ٹیکسلا ضلع راولپنڈی یوتھ ونگ سے متعلق سرگرم نوجوانو ںکے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ،انہوںنے لاہور،روانگی کی بابت تمام کار کنا ن اورشرکاء کوخصوصی پروگرام اورانتظامات سے آگاہ کیا ،اس موقع پروقاص شاہ،ملک زبیر،ملک نومی ،نوید الدین اعوان،حمزہ رفیع بٹ،قاضی سجاد،ملک شاو یز،مہدی شاہ،آورش ریاض،ملک افضال اعوا ن، چوہدری عزیر،یاسین عالم خان،عامراقبال سمیت ٹیکسلاواہ کینٹ یوتھ ونگ کی سرکردہ شخصیات بھی مو جودتھیں،بیرسٹرعقیل ملک نے اجلاس میں شرکاء کی مشا ورت سے 21مارچ کولاہورروانگی کے پروگرام کوبھی حتمی شکل دیدی،اورتمام کارکنان سے کہا کہ وہ مشترکہ قافلہ میںشامل ہوکرلاہورروانگی کو یقینی بنا ئیں۔

ای پیپر دی نیشن