باہتر(نامہ نگار)سرکل فتح جنگ کے تھانہ باہتر میں ملزمان نور محمد اور جہانگیر ساکن دھریک نے زمین کی حد بندی کے تنارعے پرتحصیل فتح جنگ کے موضع دھریک میں فائرنگ کر کے زمیندار امجد خان،گرداور چوہدری محمد رفیق اور نائب قاصد یاسر خان کو قتل کر دیا تھامقتول محمد رفیق اور یاسر خان ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے ملازم تھے جو کہ موقع پر سرکاری اُمور کی انجامدہی کے لیے گئے تھے مقدمے کا ٹرائل دہشت گردی کی راولپنڈی عدالت میں ہوا مقتولین کی طرف سے مشہور فوجداری وکلاء شیخ احسن الدین ایڈووکیٹ (سابق صدر ہائی کورٹ) ،سابق ممبر پنجاب بار کونسل اظہر حمید ملک اورذوالقرنین اسلم سدو زوئی ایڈووکیٹ نے کی دہشت گردی راولپنڈی کی معزز عدالت نے استغاثہ کے وکلا ء کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے تہرے قتل کے مجرم محمد جہانگیر کو تین مرتبہ سزائے موت سُنا دی محکمہ مال پنجاب کے ملازمین بالخصوص تحصیلدار نذر محمد ،ملک طاہر محمود پٹواری اور دیگر نے فیصلے کو سراہتے ہوئے اظہارِ اطمینان کیامقتول امجد اور یاسر کے بھائی خاور ہارون خان اور ضابط خان نے انصاف کی فراہمی پر اللہ تعالیٰ کی پاک ذات کا شکر ادا کرتے ہوئے سراہا ۔
باہتر ، مشہور تہرے قتل کے مجرم کو تین مرتبہ سزائے موت سُنا دی گئی
Mar 18, 2021