اڈا پل سرلہ‘ دکانیں 8 روز سے بند‘ گھروں میں فاقے

اڈاذخیرہ (نامہ نگار)اڈا پل سرلہ  دکانیں بند ہوئے آٹھ دن گزر گئے پولیس اور سیاستدانوں کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے سینکڑوں خاندان بے روزگار گھروں میں فاقوں کی نوبت۔ تفصیل کے مطابق اڈا پل سرلہ پر ناجائز تجاوزات کے خلاف  آپریشن کے  دوران اسسٹنٹ کمشنر دنیاپور زوہیب احمد انجم اور اڈا پل سرلہ  کے دکانداروں کے درمیان جھگڑا ہونے سے مشتعل عوام نے اے سی دنیا پوراور دیگر عملہ پر حملہ کر کے ان کو زخمی کردیا تھا۔ آٹھ دن گزر گئے ہیں اڈہ پل سرلہ پر کرفیو کا سماں ہے تمام دکانیں آٹھ دن سے بند پڑی ہیں اور سینکڑوں خاندان بے روزگار ہو چکے ہیں انتظامیہ پر حملہ آور ہونے والوں کے علاوہ جو بے گناہ لوگ ہیں ان کو بھی کاروبار نہیں کرنے دیا جارہا ۔گزشتہ روز دو تین  دکانداروں نے دکانیں کھولیں تو پولیس کا چھاپہ پڑتے ہی بھاگ گئے پولیس نے موقع سے دو موٹر سائیکل اٹھا لئے جبکہ ایک شخص کو بھی وہاں سے گرفتار کرنے کی اطلاعات ہیں اسکے علاوہ پولیس نے کافی لوگوں کو گرفتار کیا ہوا ہے کہ مقامی سیاستدان بھی اس مسئلہ کو حل کروانے میں دلچسپی نہیں لے رہے جس وجہ سے بے قصور لوگ پریشان ہیں آر پی او ملتان نے کیس کی تفتیش میرٹ پر کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن