بینیولینٹ فنڈ مینجمنٹ بورڈ کا اجلاس، عمرہ قرعہ اندازی اورمختلف گرانٹس کی منظو ری

لاہور (سٹاف رپورٹر ) یونیورسٹی آف ایجوکیشن، لاہور میں بینیولینٹ فنڈ مینجمنٹ بورڈ کا 10 واں اجلاس ہوا، صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا نے کی۔ اجلاس میں قرعہ اندازی کے ذریعے 2 خوش نصیبوں کو عمرہ کا مکمل پیکیج دیا گیا جبکہ مختلف مدات میں گرانٹس کی منظوری بھی دی گئی۔اجلاس میں عمرہ پیکیج پالیسی کے مطابق ایک سے 15 سکیل اور 16 سے 22 سکیل کے لئے ایک ایک خوش نصیب کو چنا گیا۔ قرعہ اندازی کے نتائج کے مطابق ڈویژن آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی اسسٹنٹ پروفیسر سعدیہ بشیر اور رجسٹریشن آفس سے نائب قاصد احسن محمود خوش نصیب قرار پائے۔ اس موقع پر ملازمین کے 32 بچوں کو بینیولینٹ فنڈ سے تعلیمی سکالر شپس، 3 ملازمین کو میرج گرانٹ، دوران سروس فوت ہوجانے والے 11 ملازمین کی بیواؤں کو ماہانہ گرانٹ، 14 ملازمین کو تجہیز و تکفین گرانٹ، ایک کو فیئر ویل گرانٹ جبکہ ملازمین کے 52 بچوں کو بینیولینٹ فنڈ سے فیس واپس کی گئی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا  نے عمرہ کے لئے منتخب ہونے والے خوش قسمت ملازمین اور وظائف حاصل کرنے والے ملازمین کے بچوں کو مبارکباد پیش کی۔ 

ای پیپر دی نیشن