فائرنگ کرکے 2 افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا، 2 زخمی

Mar 18, 2021

 یزمان‘ فاضل پور ( نامہ نگا روں سے )   ضما نت پر رہا ہو نے والے قتل کے ملزم کو فائرنگ کر کے موت کے کھا ٹ اتار دیا گیا۔ ایک شخص اور ایک عورت شدید زخمی ،ملزم پیشی سے واپس گھر جا رہا تھا۔ تفصیل کے مطابق محمد عبدللہ ولد محمد حنیف سکنہ چک نمبر 50ڈی بی یزمان نے پو لیس کو اپنے بیا ن میں کہا کہ میں زمیندارا کرتا ہو ں دو سال قبل میرے بھا ئی رضا مرتضیٰ کے خلا ف مقدمہ نمبر 19/68 زیر دفعہ302 تھا نہ سٹی یزمان میں مسمی محمد ساجد  ولد عبدالر حمن سکنہ 50ڈی بی کو قتل کر نے کا مقفدمہ درج ہو ا جس میں میرا بھا ئی ضمانت پر رہا تھا جس کی ASJٰیزمان عدالت میں پیشی سے فا رغ ہو نے کے بعد گھر واپس جا رہے تھے کہ قریب بھٹہ حا جی اختر علی کے قریب اچانک پیچھے سے دو کو ٹر سائیکلوں پر سوار مقتول کا بھا ئی محمد عمران، محمد صفدر ،فضل الر حمن ،اورعبدالر حمن ،نے آ کر للکا ر کر کہا کہ آ ج ہما رے بھا ئی ساجد کو قتل کر نے کا مزہ چکھا ئیں گے اور  فائرنگ کر دی جس  سے میر بھائی سیف اللہ موقع پر ہی دم تو ڑ گیا ہمیں قریب آ تا دیکھ کر ملزمان  اڈا سو کڑ ما ئینر کی جانب فرا ر ہو گئے جا تے جا تے ملزمان مو ٹر سائیکل رکشہ رو ک کر جس میں سوار میر ابھائی اختر علی اور اسکی بیوی عنیمہ کو بھی فا ئرنگ کر کے شدید زخمی کرکے فرا ر ہو گئے۔ زخمیوںکو  تشویش نا ک حا لت کے با عث بی وی ایچ بہا ولپور شفٹ کر یا گیا پو لیس تھا نہ سٹی یزمان نے مدعی کی درخواست پر کا ر وائی شروع کر دی تا حا ل کو ئی ملزم گرفتا ر نہ ہو سکا۔فاضل پور تھانہ لعل گڑھ کے علاقہ چٹول کا رہائشی نوید جسکانی (س)نامی لڑکی سے شادی کر نا چاہتا تھا مگر لڑکی کے والدین نے مسماۃ (س)کا رشتہ 23سالہ جمیل احمد سے طے کر کے رخصتی کر دی تھی اس رنجش پر گزشتہ رات ملزم نوید جسکانی نے فائرنگ کر کے محبوبہ کے شوہر جمیل احمد کو قتل کر دیا پولیس ذرائع کے مطابق پولیس تھانہ لعل گڑھ نے ملزم نوید جسکانی کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا ہے ۔

مزیدخبریں