ملتان (کرائم رپورٹر) کرپشن کی مسلسل شکایات پر دو مرتبہ نوکری سے برخاست اور تین مرتبہ معطل ہونے والے اے ایس آئی کو ایک مرتبہ پھر او ایس آئی برانچ کے انچارج کی اہم ترین آسامی پر تعینات کر دیا گیا یہ تعیناتی قائم مقام سی پی او ذیشان حیدر نے کی جبکہ اس او ایس آئی جس کا نام احمد خان کو دو سابق سی پی او حضرات نے نوکری سے نکال دیا تھا اس مرتبہ اسے سابق آرپی او ملتان طارق مسعود یاسین نے کرپشن کی شکایات پر نوکری سے نکالا مگر اس کے ٹرانسفر ہونے کے بعد یہ دوبارہ نوکری پر بحال ہوکرآگیا دوبارہ سلطان احمد چوہدری سابق سی پی او نے کرپشن کی شکایات پر احمد خاں کو نوکری سے برخاست کیا مگر اس کے تبادلے کے بعد یہ پھر بحال ہو کر آگئے ایک اور سابق سی پی او عمران محمود نے بھی اسے معطل کیا تھا ۔ برطرفیوں اور معطلیوں کے بعد دوبارہ بحال ہونے پر اسے اہم امور کی ذمہ داریاں دی گئیں تاہم لاہور ایس ایس پی آپریشن ذیشان حیدر جن کے پاس سی پی او کا چارج ہے نے اسے انچارج او ایس آئی برانچ لگا دیا ہے اس فیصلے پر محکمہ کے ہی ملازم حیران ہیں کہ ماضی میں اس برانچ میں آئین اور بے ضابطگیوں پر محکمہ سے نکالے گئے ملازم کو کیسے دوبارہ اس برانچ کا انچارج لگا دیاگیا ۔