ترقیاتی منصوبے وقت پرمکمل ہونگے: ڈی سی ملتان‘ چارج سنبھال لیا

Mar 18, 2021

ملتان (خبرنگار خصوصی) نئے تعینات ہونیوالے ڈپٹی کمشنر ملتان علی شہزاد نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔آفس پہنچنے پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز محمد طیب خان،رانا اخلاق احمد خان، اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود اور آفتاب ڈوگر نے ان کا استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔اس موقع پر افسران سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ شہر اولیاء میں تعیناتی انکے لئے بہت بڑا اعزاز ہے۔ان کے آفس کے دروازے ہر وقت عوام کے لئے کھلے ہیں،علی شہزاد نے کہا کہ وہ ملتان کی ترقی کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔ملتان کی صدیوں پرانے ورثے کو اصل حالت میں محفوظ کرنے کے لئے پلاننگ کی جائے گی اور شہر کو خوبصورت بنانے کے لئے منصوبہ بندی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ شہر سے تجاوزات کے خاتمہ کی مہم کو تیز کیا جائے گا اور صفائی کی صورتحال کو مزید بہتر بنایا جائے گااسکے علاوہ ترقیاتی منصوبے ٹائم فریم کے مطابق مکمل کئے جائیں گے۔علی شہزادنے کہا کہ میگا سٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے مدینۃ الاولیاء ملتان کا انفراسٹرکچر ڈویلپ کیا جائے گا۔ 

مزیدخبریں