پنجاب کا پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے شفاف الیکشن کا مطالبہ

Mar 18, 2021

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر سردار نوید حیدر نے نارملائزیشن کمیٹی سے ملک بھر میں فٹبال فیڈریشن کے فوری صاف اور شفاف الیکشن کرائے کا مطالبہ کیا ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر سردار نوید حیدر نے کہا کہ ، فیفا اور اے ایف سی سے ماہانہ لاکھوں روپے کی گرانٹ آ رہی ہے جو کھیل پر خرچ ہونے کی بجائے نارملائزیشن کمیٹی کے آفیشلز کی جیبوں میں جا رہی ہے۔۔ کراچی میں ویمن فٹبال چیمپئن شپ میں خواتین کھلاڑیوں میں کرونا کے کیسز کے باوجود بھی چیمپئن شپ کرائی جا رہی ہے، جس کا حکومت فوری نوٹس لے۔ نارملائزیشن کمیٹی کے سربراہ دوہری شہریت رکھتے ہیں، سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں دوہری شہریت والے کسی شخص کو چیئرمین بنانے کی گنجائش نہیں۔

مزیدخبریں