راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) آر ڈی اے کی ایک ماہ کی کارکردگی جا نچنے کیلئے ڈائریکٹر جنرل کیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی کی زیر صدارت اجلاس کانفرنس روم میں منعقد ہوا جس میں ایڈمن و فنانس ، میٹروپولیٹن پلاننگ اینڈ ٹریفک انجینئرنگ (ایم پی اینڈ ٹی ای) ، لینڈ ڈویلپمنٹ ڈائریکٹوریٹ ، اسٹیٹ مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ اورانجینئرنگ ڈائریکٹوریٹ سمیت دیگر آر ڈی اے افسران نے شرکت کی ڈائریکٹر ایم پی اینڈ ٹی ای نے ایم پی اینڈ ٹی ای ڈائریکٹوریٹ کے کام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایم پی اینڈ ٹی ای ڈائریکٹوریٹ آر ڈی اے نے ایک مہینہ میں81 چالان جاری کئے چھ ایف آئی آر درج کرائیں اور 55 غیر قانونی عمارتوں کو سر بمہر کیا گیاڈی جی آر ڈی اے نے تمام ملازمین کو ہدایت کی کہ وہ عام لوگوں کی شکایات کے ازالے کے لئے ایمانداری اور تندہی سے کام کریں، انہوں نے ایم پی اینڈ ٹی ای کو ہدایت کی کہ غیرقانونی وغیر مجاز تعمیرات اور تجارتی سرگرمیوں کے خلاف بلا خوف و خطر سخت کارروائی جاری رکھیں۔