اسلامی اقدار‘ تہذیب و تمدن کو پامال نہیں ہونے دینگے:سنی اتحادکونسل

Mar 18, 2021

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد اکبر نقشبندی،ڈویژنل صدر سرفراز احمد تارڑ اور صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی نے کہا ہے کہ عورت مارچ میں اسلام سے بغاوت کا پرچار اور شعائر اسلام کا مذاق اڑایا گیا۔مغربی ایجنڈے پر کام کرنیوالوں کے خلاف حکومت کا نوٹس نہ لینا حیران کن ہے،خواتین کے حقوق کے نام پر مغرب ہماری اسلامی تہذیب و تمدن پر حملے کررہا ہے،اسلامی اقدار اور تہذیب و تمدن کو پامال نہیں ہونے دیں گے،عورت آزادی مارچ کے نام پر بیحیائی کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی،غیر ملکی فنڈنگ سے چلنے والی اسلام دشمن این جی اوز پر پابندی لگائی جائے۔

مزیدخبریں