کرپٹ ٹو لوں کا غیر فطری اتحاد عبرتناک انجام تک پہنچ گیا:چوہدری صدیق

Mar 18, 2021

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)کرپٹ، مفاد پرست ، مسترد ٹولے کا غیر فطری اتحاد اپنے عبرتناک انجام تک پہنچ گیا ملکی ترقی، سا  لمیت اور استحکام کے خلاف سرگرم لوٹ مار مافیا کی سازشیں اپنی موت آپ مر گئیں آصف زرداری نے مفرور نواز شریف اور قومی اسمبلی کیلئے بے قرار مولانا فضل الرحمن کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا اور حکومت کے خلاف لانگ مارچ کے خواب دیکھنے والی 11 جماعتوں کا اپنا ہی کوئیک مارچ ہو گیا ان خیالات کا اظہار سینئر رہنما و ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی این اے 81 چوہدری محمد صدیق مہر نے اپنی رہائشگاہ پر بلدیاتی امیدواران اور کارکنوں کے ساتھ ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کرپٹ پی ڈی ایم ٹولہ سے نجات ملنے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا مستقبل دیانت دار ، محب وطن وزیر اعظم عمران خان سے وابستہ ہیں جن کی دلیر قیادت میں ملک دن بدن ترقی و خوشحالی کی منزل کی طرف گامزن ہے پاکستان کو برباد کرنے والا نام نہاد پی ڈی ایم اتحاد اپنے منطقی انجام کے قریب ہے اور کرپٹ مافیا کو اپنی لوٹ مار کا حساب دینا ہی پڑے گا۔

مزیدخبریں