وزیراعظم آٹا‘ چینی چوروں کو عوام  کے سامنے نہ لاسکے:اشرف بھٹی

لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے قوم کو چینی ، گندم ، پٹرول ، ادویات میں ہزار ارب سے زائد کا پھر ٹیکہ لگادیا، اگر قوم کو یاد ہو تو ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ اس اپنی طرف سے ایک وزیر اعظم نے اعلان کیا تھا کہ وہ چینی آٹا چوروں کو سزا دے گا اور ان کے نام بھی قوم کو بتائے گا ،مگر پھر قوم نے دیکھا یہ وعدہ بھی وفا نہ ہوا۔ مہنگائی اور حکومت کے خلاف نکلنے کے لئے پیپلز پارٹی کے کارکن مکمل طور پر تیار ہیں جو نالائق حکمران سیاسی ٹولے کے خلاف ہونے والے لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن