پاک فضائیہ کا کوئی ثانی نہیں جنرل قمر جاوید باجوہ ۔چیف آف ائیر سٹاف مجاہد انور خان کی آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے الوداعی ملاقات آرمی چیف نے ائیر چیف کے شاندار کیرئیر میں انکی زیرقیادت فضائیہ کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مدد اور آپریشن سوئفٹ میں قائدانہ صلاحیتوں کو سراہا ۔
چیف آف ائیر سٹاف مجاہد انور خان کے دور میں پاکستان فضائیہ نے جو شاندار ترقی کی زمینی فضائی سرحدوں کی جس تندہی سے نگہبانی کی وہ ان کے بعد آنیوالے نئے چیف آف ائیر سٹاف کیلئے ایک شاندار نمونہ ہے۔ پاک فوج میں فضائیہ کے شاہینوں کو ایک اہم حیثیت حاصل ہے یہ ہماری فضائوں کے وہ نگہبان ہیں جنہوں نے ہر محاذ پر دشمنوں کے دانت کھٹے کئے 1965کی جنگ ہو یا1971کی جنگ یا2019کا معرکہ ہمارے شاہینوں نے ہر جگہ اپنی قابلیت، مہارت اور بہادری کی دھاک بٹھائی۔ مجاہد انورخان نے اپنی سروس کے دوران پاک فضائیہ کو جدید ہتھیاروں، میزائلوں سے لیس کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس طرح پائلٹوں کی جنگی مہارت اور تربیت کا بھی یہ سنہری دور رہا۔ ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد اب پاک فضائیہ کی کمان جس نئے ائیر چیف کے ہاتھ میں آئیگی وہ بھی پاک فضائیہ کے معیار کو مزید بلندیوں پر لے جائیں گے دشمن سے مقابلے کے لئے پاک فضائیہ کو مزید مضبوط بنائیں گے فضائیہ کے لئے جدید ملکی و غیر ملکی جنگی طیاروں میزائلوں اور ہیلی کاپٹروںکے علاوہ ائیر ڈیفنس سسٹم کے حصول اور موجوہ صلاحیتوں میں اضافہ ان کیلئے اہم امتحان ہو گا۔