گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)جامعہ مدینتہ العلم عالم چوک کا سالانہ جلسہ دستار فضیلت اور ختم بخاری شریف آج دن 10 بجے ہوگاجس میں شیخ الحدیث علامہ فضل سبحان آف مردان،علامہ عمر سلیم الحسینی آف بغداد شریف،مفتی محمد عبدالطیف مجددی،قاری خالد محمود کیلانی،مفتی احسان اللہ کیلانی،قاری اکرم اللہ کیلانی،قاری انعام اللہ کیلانی،علامہ محمد رمضان اویسی اور دیگر خطاب کریں گے جبکہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ حضرت کیلیانوالہ شریف پیرسید محمد حسنین علی شاہ بخاری اور پیرسید علی سجادحیدر شاہ بخاری مہمان خصوصی ہوں گے۔فارغ ہونیوالے طباء کی دستار بندی کی جائے گی۔