امریکی اداکارہ کیتھرین ہیگل نے گردن کا آپریشن کروا لیا

امریکی اداکارہ کیتھرین ہیگل نے گردن کا آپریشن کروا لیا۔ انہوں نے انسٹاگرام پر آپریشن کے بعد کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی گردن کی ڈسک اپنی جگہ پر نہیں رہی تھی اور وہ تکلیف محسوس کرتی تھیں جس پرڈاکٹروں نے انہیں آپریشن کا مشورہ دیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن کروانےکے بعد اب وہ بہتر محسوس کر رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ آپریشن کا سن کو تھوڑی گھبرا گئی تھیں لیکن وہ ڈاکٹروں اور دیگر سٹاف کی شکر گزار ہیں جنہوں نے ان کا بہت خیال رکھا اور گردن میں ہونے والی تکلیف سے نجات میں ان کی مدد کی۔

ای پیپر دی نیشن