وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید  کا وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے ٹیلیفونک رابطہ، راولپنڈی میں لاک ڈاؤن کے حوالے سے تاجر برادری کی شکایات پر بات چیت

Mar 18, 2021 | 18:03

ویب ڈیسک

راولپنڈی (عزیزعلوی) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے جمعرات کی روز وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور ان سے راولپنڈی میں لاک ڈاؤن کے حوالے سے تاجر برادری کی شکایات پر بات چیت کی جس میں کہا گیا کہ دکانیں، مارکیٹیں اور بازار ہفتہ اتوار بند کرنے پر تاجروں کو شدید تحفظات ہیں وہ اتوار کو کاروبار بند رکھنے کو اپنا سخت معاشی نقصان قرار دیتے ہیں اس لئے لاک ڈاؤن کے دوران ہفتہ اتوار کی بجائے جمعہ ہفتہ کاروبار بند رکھنے کے دن مقرر کئے جائیں تاکہ اتوار سے جمعرات تک تاجر برادری لاک ڈاؤن میں تسلسل سے کام کرسکیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے راولپنڈی کے منتخب اراکین قومی اسمبلی شیخ رشید احمد اور شیخ راشد شفیق کی تجویز منظور کر تے ہوئے راولپنڈی کے تاجروں کو اتوار کے روز شام چھ بجے تک کاروبار کی اجازت دے دی اور کل سے تاجر جمعہ ہفتہ لاک ڈاؤن کے ایس او پی کے تحت کاروبار مکمل بند رکھیں گے ۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ انوار الحق نے اپنے دفتر میں ہنگامی اجلاس منعقد کیا جس میں ایم این اے شیخ راشد شفیق نے بھی شرکت کی اور تاجران رہنمائوں کو ہفتہ میں دو دن جمعہ اور ہفتہ کو مکمل کارو بار بند رکھنے کے حکومت کے فیصلے سے آگاہ کیا.

مزیدخبریں