افغانستان کے صوبے میدن وردک میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے افغان سیکیورٹی فورسز کے 9 اہلکار ہلاک

افغانستان کے صوبے میدن وردک میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے افغان سیکیورٹی فورسز کے 9 اہلکار ہلاک ہوگئے۔افغان وزارت دفاع کے مطابق ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے کا واقعہ گزشتہ رات پیش آیا، واقعے کی تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ گر کر تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کو ٹیک آف کے بعد راکٹ سے نشانہ بنایا گیا لیکن یہ واضح نہیں کہ راکٹ کس نے فائر کیا، ابھی تک حکام نے راکٹ حملے کی تصدیق نہیں کی ہے۔دوسری جانب دارالحکومت کابل میں سرکاری ملازمین کی بس کو دھماکے کا نشانہ بنایا گیا جس کے باعث 3 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے جن کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ دھماکے کی ذمہ داری کسی بھی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی.

ای پیپر دی نیشن